قرآن و ادب
قرآن رب کى خاص عنايت کا نام ہے
قرآن نظم و ضبط شريعت کا نام ہے
قرآن ايک زندہ حقيقت کا نام ہے
قرآن زندگى کى ضرورت کا نام ہے
قرآن ايک کتاب الہى جہاں ميں ہے
قرآن کے بغير تباہى جہاں ميں ہے
قرآن کردگار کى رحمت کا نام ہے
قرآن ذوالجلال کى عظمت کانام ہے
قرآن اہل بيت رسالت کا نام ہے
قرآن ہى تو مقصد بعثت کا نام ہے
نازل کيا ہے اس کو خدائے جليل نے
پہونچايا ہے رسول تلک جبرئيل نے
قرآن انبياء کى کہانى کا نام ہے
قرآن لا مکاں کى نشانى کا نام ہے
قرآن دين حق کى روانى کا نام ہے
قرآن مصطفى کى جوانى کا نام ہے
قرآں کے علم کى نہيں حد،بے پناہ ہے
قرآن ايک کتاب نہيں ، درسگاہ ہے
قرآن ہے نبى کى نبوت کا معجزہ
قرآن ہے رموز کى کثرت کا معجزہ
قرآن ہے خدا کى صداقت کا معجزہ
قرآن آج بھى ہے بلاغت کا معجزہ
ايسى کوئى کتاب نہيں کائنات ميں
قرآن کا جواب نہيں کائنات ميں
تعظيم اس کتاب کى حق کے ولى نے کى
کعبہ ميں سب سے پہلے نبى کے وصى نے کى
قبل از نزول اس کى تلاوت على نے کى
تصديق اس کلام کى ميرے نبى نے کى
قرآن و اہل بيت کا يہ اتصال ہے
قرآن ہو على کے بنا يہ محال ہے
ہے ذکر نوح کا کہيں آدم کا تذکرہ
عيسيٰ کا ذکر ہے کہيں مريم کا تذکرہ
ہے جابجا رسول مکرم کا تذکرہ
اور ہے کہيں پہ خلقت آدم کا تذکرہ
ہجرت کاتذکرہ کہيں ذکر غدير ہے
ہے ذکر فاطمہ، کہيں ذکر امير ہے
قرآن کو گروہ ميں بٹ کر نہ ديکھئے
لفظ ومعانى اس کے الٹ کر نہ ديکھئے
اوراق اس کے صرف الٹ کر نہ ديکھئے
قرآں کو اہل بيت سے ہٹ کر نہ ديکھئے
قرآن دين حق کى ضرورت کانام ہے
قرآن اہل بيت کى سيرت کانام ہے
قرآن رب کى خاص عنايت کا نام ہے
قرآن نظم و ضبط شريعت کا نام ہے
قرآن ايک زندہ حقيقت کا نام ہے
قرآن زندگى کى ضرورت کا نام ہے
قرآن ايک کتاب الہى جہاں ميں ہے
قرآن کے بغير تباہى جہاں ميں ہے
قرآن کردگار کى رحمت کا نام ہے
قرآن ذوالجلال کى عظمت کانام ہے
قرآن اہل بيت رسالت کا نام ہے
قرآن ہى تو مقصد بعثت کا نام ہے
نازل کيا ہے اس کو خدائے جليل نے
پہونچايا ہے رسول تلک جبرئيل نے
قرآن انبياء کى کہانى کا نام ہے
قرآن لا مکاں کى نشانى کا نام ہے
قرآن دين حق کى روانى کا نام ہے
قرآن مصطفى کى جوانى کا نام ہے
قرآں کے علم کى نہيں حد،بے پناہ ہے
قرآن ايک کتاب نہيں ، درسگاہ ہے
قرآن ہے نبى کى نبوت کا معجزہ
قرآن ہے رموز کى کثرت کا معجزہ
قرآن ہے خدا کى صداقت کا معجزہ
قرآن آج بھى ہے بلاغت کا معجزہ
ايسى کوئى کتاب نہيں کائنات ميں
قرآن کا جواب نہيں کائنات ميں
تعظيم اس کتاب کى حق کے ولى نے کى
کعبہ ميں سب سے پہلے نبى کے وصى نے کى
قبل از نزول اس کى تلاوت على نے کى
تصديق اس کلام کى ميرے نبى نے کى
قرآن و اہل بيت کا يہ اتصال ہے
قرآن ہو على کے بنا يہ محال ہے
ہے ذکر نوح کا کہيں آدم کا تذکرہ
عيسيٰ کا ذکر ہے کہيں مريم کا تذکرہ
ہے جابجا رسول مکرم کا تذکرہ
اور ہے کہيں پہ خلقت آدم کا تذکرہ
ہجرت کاتذکرہ کہيں ذکر غدير ہے
ہے ذکر فاطمہ، کہيں ذکر امير ہے
قرآن کو گروہ ميں بٹ کر نہ ديکھئے
لفظ ومعانى اس کے الٹ کر نہ ديکھئے
اوراق اس کے صرف الٹ کر نہ ديکھئے
قرآں کو اہل بيت سے ہٹ کر نہ ديکھئے
قرآن دين حق کى ضرورت کانام ہے
قرآن اہل بيت کى سيرت کانام ہے
No comments:
Post a Comment